اے پی سی میں شامل ہونا نواز شریف کی اپنی مرضی پر ہے، سعید غنی

سندھ کےصوبائی وزیربلدیات سعیدغنی نےمیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جنہیں آئین اوراٹھارویں ترمیم کا کچھ نہیں پتا وہ بھی باتیں کررہے ہیں،اس سےپہلےصوبوں کےدرمیان اور صوبوں کا وفاق سے کتنااختلاف تھا،آمروں نے ہمیشہ صوبوں کےدرمیان اختلافات کو بڑھانےکیلئےاٹھارویں ترمیم کوپیش کرنےسےروکا،لیکن پیپلزپارٹی نےاقتدارمیں رہ کربھرپور کوشش کے بعد18ویں ترمیم منظورکرائی جس کے بعد صوبوں کے درمیان دوریاں اور اختلافات ختم ہوئے اگر کسی نے 18ویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش کی تو عوام کی مدد سے پیپلزپارٹی اسے روکنے کیلئے رکاوٹیں ضرور ڈالے گی،فیصل واوڈا کوآئین کا پتا تک نہیں،وہ آئین کی باتیں کررہا ہے ،انہوں نے کہاکہ سندھ صوبے کی کارکردگی نہ صرف دیگر صوبوں سے بلکہ وفاق کی کارکردگی سے بھی بہتر ہے،سعیدغنی نےکہا کہ وہ نہیں سمجھتےکہ سندھ میں کوئی گورنر رول کی ضرورت ہے امن وامان اور گورننس بہتر ہے 35سالوں سے صرف پیپلزپارٹی کا ہی احتساب ہوتا آیا ہے ،تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں مقدمات کا کیا حشر ہوااور اب بھی وہی ہوگا۔