اسلام آبادہائی کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی بارہ نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اسپیشل جج سنٹرل سے ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کیا ۔عدالت عالیہ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی بارہ نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہونے کے سوال پر ڈاکٹر شاہد مسعود برہم ہوگئے اور نجی ٹی وی کے رپورٹر سے موبائل فون چھین لیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے رپورٹر سے کہا کہ میں آپ کو دیکھ لیتا ہوں، آپ کون سے چینل سے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے وکلا کی مداخلت پر وڈیو ڈیلیٹ کر کے موبائل فون واپس کر دیا۔ صحافیوں نے واقعے پرشدید احتجاج کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کیجانب سے بھی واقعے کی مذمت کی گئی۔