حکومت بتائے کہ منی بجٹ میں پانی کے لیے کتنا بجٹ رکھا ہے:خورشید شاہ
قومی اسمبلی اجلاس میں شہبازشریف اورآصف زرداری کی ایک ساتھ آمد پرارکان نے ڈیسک بجا کران کا استقبال کیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے پانی کی قلت کا مسئلہ اٹھایا،انھوں نے کہا کہ پانی کی قلت کا اثرسب پرہے،سندھ میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے،۔جب تربیلا سے پانی سندھ میں آئے گا توسب کو ملے گا۔حکومت بتائے کہ منی بجٹ میں پانی کے لیے کتنا بجٹ رکھا ہے۔ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہبازشریف کے اسمبلی آنے پرحکومت کو کوئی اعتراض نہیں،قومی اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد بھی متفقہ طورپر منظورکی گئی۔