شہبازشریف کوکسی بھی صورت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے نہیں دیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کے زیرِصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف کوچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہ بنانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حزب اختلاف سے شہبازشریف کی جگہ متبادل نام لیا جائے گا،عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔شہبازشریف کوکسی صورت پی اے سی کا چیئرمین نہیں بنایا جائے گا،اس عہدے کے لیے مشاورت سے غیرجانبدار شخصیت کا انتخاب کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگومیں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن نیا نام دے،غورکریں گے۔