حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہرسطح پراقدامات اٹھائے گی:وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،وزیراعظم نے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ایم این ایزکے مسائل سنے اورانھیں ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی، پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت عوام کے مینڈیٹ پرپورا اترے گی،نئے پاکستان میں عوام کوریلیف دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت مشکل معاشی صورت حال کے پیش نظروقتی مشکلات کا شکارہے تاہم یہ مشکلات جلد حل ہوں گی،وزیراعظم نے پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں عوام کودرپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی اوراراکین کویقین دلایا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہرسطح پراقدامات اٹھائے گی۔