قائم مقام صدر صادق سنجرانی زیر صدارت گوادر میں پارلیمانی ایشین اسمبلی کا باضابطہ آغاز ۔

اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ گوادر خطے اور براعظموں کے درمیان بڑی آبی اور زمینی گزرگاہ بننے جارہاہے۔ جو مختلف ممالک کی معیشتوں کے لئے تجارتی و اقتصادی مواقع پیدا کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر مسائل کے حل اور خوشحالی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ایشیا میں ہونے والی سیاسی تبدیلیاں اور حالات اس بات کے تقاضا کرتے ہیں کہ امن و امان اور ترقی کےلئے مل کر کام کیا جائے۔ مسائل کا حل پرامن طریقے سے گفت وشنید اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے۔ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ وفاق کومستحکم کرنے کےلئے وفاقی، صوبائی تعاون بڑھانا ان کی ترجیح ہے۔ بلوچستان اقتصادی ترقی سے پورے خطے کی تقدیر بدل سکتا ہے۔