سپر یم کورٹ کے حکم پر کسٹم ، پیمرا، اور ایف آئی اے کا مشترکہ طور پر مارکیٹوں میں آپریشن

سپریم کورٹ کے حکم پر کسٹم ، پیمرا، اور ایف آئی اے نے مشترکہ طور پر مارکیٹوں میں آپریشن کر کے بڑی تعداد میں غیر قانونی بھارتی ڈمی ٹی ایچ باکس قبضے میں لے لیے ہیں ۔ ایف 10اسلام آباد سے 17سمارٹ ٹی وی ڈیوائسز ، 10ریسیورز،ایل این بی ، چار ڈشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ بلیو ایریا اسلام آباد سے 47ایف ٹی اے ڈی ٹی ایچ باکس پکڑ لیے گئے ہیں۔ راولپنڈی سے 127ایف ٹی اے2ٹی وی اور 10ڈی ٹی ایچ باکس برآمد کیے گئے ہیں ،12ڈیجیٹل ریسیورز 26سیٹلائٹ ریسیورز 4کیو ایل این بی اور 7ڈش انٹینا برآمد کی گئی ہیں۔ اٹک سے 127ایل این بی 147سیٹلائٹ ریسیورز 3ڈشیں قبضے میں لے لی گئیں۔ مشترکہ ٹیم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاروائیاں حقیقی نتائج ہونے تک جاری رہیں گے ۔