وزیراعظم پاکستان کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا:چین
چین کی وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے چین کے آئندہ سرکاری دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے ایک نیا باب کھولنےکا موقع ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان چین کے وزیراعظم Li Keqiang اور صدر شی چن پنگ کی دعوت پر جمعہ کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ پیرکوبیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمانLu Kang نے ایک بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان چین کی بین الاقوامی درآمدی نمائش میں بھی شریک ہوں گے جو اگلے ماہ کی پانچ تاریخ سے شنگھائی میں شروع ہورہی ہے۔وزیراعظم وہاں کلیدی خطاب کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ فریقین دوطرفہ تعلقات ، تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔Lu Kang نے یقین ظاہر کیا کہ چین اور پاکستانکے درمیان دوطرفہ تعلقات بین الاقوامی اور ملکی صورتحال میں تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی سدا بہار دوستی کا نتیجہ ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگی۔