چین آئل پلانٹ میں دھماکہ ،5 افراد ہلاک،5 زخمی،تین لاپتہ
چین کے شمال مغربی صوبے شان ژی کے ایک تیل پلانٹ میں دھماکے کے باعث پانچ افراد ہلاک ،پانچ زخمی اور تین لاپتہ ہوگئے،دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک گاڑی کو چیک کیا جارہا تھا۔پلانٹ کا تعلق تھرمل پاور ٹیکنالوجی کمپنی ہونان سے تھا،پانچ دیگر زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ،ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کررہی ہیں.