امریکی طیاروں کی قندھار، فریاب میں بمباری، 80 طالبان ہلاک
افغان صوبے قندھار اور فریاب میں امریکا کی فضائی بمباری۔ بمباری کے نتیجے میں اسی طالبان جنگجوں کو ہلاک کردیا گیا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دوصوبوں قندھار اور فریاب میں امریکا اور افغان سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ فوجی کارروائی کی۔ امریکی فورسز نے طالبان کے جنگجوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن میں قندھار کے اضلاع معروف اور شاہ ولی میں 33 طالبان جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ 47 جنگجو فریاب میں مارے گئے۔ افغان فوج نے زخمی جنگجووں اور بھاری اسلحے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔دوسری جانب مقامی طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ قندھار میں جنگجووں نے ایک کامیاب کارروائی کی ہے۔