البغدادی کی لاش سمندر بُرد کردی گئی۔ پینٹا گان
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ایک ذرائع نےاس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے داعش کے سربراہ خلیفہ بغدادی کے قتل کے بعد اس کی لاش کوسمندر میں پھینک دیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی آرمی چیف مارک میلی کا کہنا ہے کہ البغدادی کی نعش کو ٹھکانے لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ جنرل مائک ملی نے کہا کہ امریکی حکام نے داعش کے رہنما ابوبکر البغدادی کی باقیات کو ٹھکانے لگا دیا ہے اور اس وقت ان کے قتل کی تصاویر یا ویڈیو فوٹیج جاری کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ملی نے پینٹاگان کی بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس کی باقیات اور جسمانی اعضاء کومکمل طور پرٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔