برطانوی پارلیمنٹ نے عام انتخابات کی تجویز کو مسترد کردیا
برطانیوی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم بورس جانسن کی 12 دسمبر کو ملک میں عام انتخابات کرانے کی تجویز کو مسترد کر دیاہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق جانسن کو ملک میں انتخابات کرانے سے متعلق تجویز کو منظور کرنے کے لئے دارالعوام کی دو تہائی اراکین کی حمایت کی ضرورت تھی لیکن گزشتہ روزہوئی ووٹنگ میں صرف 299 اراکین پارلیمنٹ نے ہی ان کی اس تجویز کی حمایت کی۔ برطانیہ کے وزیر اعظم انتخابات کرانے کے سلسلے میں بضد ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں دوسری تجویز پیش کریں گے جسے منظور کرانے کے لئے صرف پارلیمنٹ کی سادہ اکثریت کی ضرورت ہو گی۔