مولانا کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے۔ فردوس عاشق اعوان
وزیر اطاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے۔سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنی ایک ٹو یٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے جمہوری روایات کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا۔مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے۔ جمہوری جدوجہد کا دعویٰ کرنے والوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورتحال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے۔ایک کالعدم تنظیم کی بارکھان میں لیویز فورس پر حملہ آور ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔