آزادی مارچ:مولانا کا لاہور میں مینار پاکستان کے سامنے جلسے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف جمعیت علما ءاسلام (ف) کا آزادی مارچ کا شہر اقتدار کی جانب سفر گامزن ہے اور آزادی مارچ نے گزشتہ شب ملتان میں پڑاؤ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے گل گشت روڈ پر مدرسے میں قیام کیا جبکہ آزادی مارچ کا قافلہ وہاڑی روڈ پر خیمہ زن ہو گیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کا آزادی مارچ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ایک بجے ملتان سے لاہور کے لئے روانہ ہو گا جبکہ مولانا نے لاہور میں مینار پاکستان کے سامنے جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی،ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی،چونیاں کے مقام پر خطاب کریں گے اور آزادی مارچ آج رات ہی لاہور پہنچے گا۔ لاہور پہنچنے پر آزادی مارچ کے شاندار استقبال کے کی تیاریاں جاری ہیں اورجگہ جگہ کیمپس لگائے جائیں گے۔ سب سے پہلے ٹھوکر نیاز بیگ پر آزادی مارچ کا استقبال کیا جائے گا جبکہ ٹریڈر کمیونٹی کی جانب سے ملتان چونگی اور یتیم خانہ پر کیمپس لگائے گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹ نےسمن آباد میں جبکہ مسلم لیگ ن نے چوبرجی میں اور جمعیت علمائے پاکستان نے داتا صاحب اور جمعیت اہلحدیث نے بھاٹی چوک راوی روڈ پر کیمپس لگائے ہیں۔