قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے مظاہرین کیخلاف کارروائی ہوگی.غلام سرور خان
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف)کے حکومت مخالف مظاہروں کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی حکومت مضبوط ہے،حکومت نے حکمت عملی تیار کی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جے یو آئی (ف)مولانہ فضل رحمان کے پرامن احتجاج کا خیرمقدم کریں گے کیونکہ پی ٹی آئی ہمیشہ عوام کے جمہوری حقوق کے ساتھ کھڑی ہے. اپوزیشن کا جمہوری حق ہے کہ وہ احتجاج کریں اور اگر وہ پر امن طریقے سے احتجاج کرتے ہیں تو تحریک انصاف کی حکومت ان کے حقوق غصب نہیں کرسکتی ہے۔ حکومت نے حکمت عملی تیار کی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. جب تحریک انصاف حزب اختلاف میں تھی اور حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان کرتی تھی تو ماضی کی کرپٹ حکومت نے ہماری پارٹی کے ممبروں کو گرفتار کیا اور دھرنا مظاہرین کے لئے رکاوٹیں کھڑی کردیں لیکن اب پی ٹی آئی کی حکومت حزب اختلاف کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی اور انہیں پرامن آزادی مارچ کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نام نہاد آزادی مارچ کا آغاز کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کو موزوں انداز میں اجاگر کررہے ہیں جو ملک دشمنوں کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگر مولانا اسلام آباد میں پر امن آزادی مارچ کریں گے تو پی ٹی آئی کی حکومت ان کے احترام کے ساتھ ان کی مدد کرے گی۔