ایاز صادق کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے نہ زبان پر کنٹرول ہے، فواد چوہدری
نجی چینل سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق کے بیان پر ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ 'میں ایاز صادق جیسے لوگوں پر حیران ہوں جنہیں نہ بات کرنے کا پتہ ہے نہ یہ معلوم ہے کہ چونکہ وہ ایک بڑے عہدے پر رہے ہیں تو بھارت ان کی بات کو پاکستان کے خلاف استعمال کرے گا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ (ن) ایاز صادق جیسے لوگوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے نہ زبان پر کنٹرول ہے۔