بد قسمتی سے اپوزیشن جس شاخ پربیٹھی ہے اسے ہی کاٹ رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن جس شاخ پربیٹھی ہے اسے ہی کاٹ رہی ہے۔ اپوزیشن کا رویہ موجودہ حالات کے تناظر میں قومی مفادات متصادم ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی خفت مٹانے کی خاطر احتجاج کا سہارا لیا ہے۔ کوروناہو یا ڈینگی یا کوئی اور قومی چیلنج، اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو ہمیشہ فراموش کیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔