آئی ایم ایف کی شرائط پر سرتسلیم خم، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی
آئی ایم ایف کی شرائط پر سرتسلیم خم، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کی گئی۔ بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر مستقل بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔