کراچی میں دھماکا، 3 جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سی این جی اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع میٹرک بورڈ آفس کے قریب سی این جی پمپ پر زور دار دھماکا ہوا، جس کی شدت سے اطراف میں بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے فوری بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر مقام کو سیل کیا اور ریسکیو رضاکاروں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔