قطر؛ فٹبال ورلڈکپ کی مشقوں میں کرین گرنے سے 3 پاکستانی جاں بحق

دوحہ: قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری مشقوں کے دوران کرین گرنے سے 3 پاکستانی فائر فائٹرز جاں بحق ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کی بندرگاہ حماد پر فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے اسٹیڈیم پر فضائی یا کیمیکل حملے کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی مشقیں جا رہی تھیں۔ان مشقوں میں سعودی عرب، فلسطین، ترکی، امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سیکیورٹی اہلکار حصہ لے رہے تھے۔ مشقوں کے دوران ایک کرین قریب کھڑے فائر فائٹرز پر گر گئی جو مشق دیکھ رہے ہیں۔