استنبول سے لاہور  آنیوالی  پرواز میں مسافر کا اچانک انتقال

Oct 29, 2024 | 12:56

استنبول سے لاہور  آنیوالی پرواز میں مسافر کا انتقال ہو جانے کے باعث طیارے نے باکو میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ ٹی کے 714 کو  صبح 4 بج کر 35 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنا تھا تاہم آذربائیجان کی فضائی حدود میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔پائلٹ نے باکو ایئر ٹریفک کنٹرول سے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی اور اجازت ملنے پر ایئر بس اے 330 طیارے نے باکو ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔باکو ایئر پورٹ پر مسافر کا فوری طبی معائنہ کیا گیا تاہم اس وقت تک مسافر انتقال کر چکا تھا۔میڈیکل ٹیم نے مسافر کی موت کی تصدیق کی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ایئر لائن انتظامیہ کے حوالے کی۔بعدازاں طیارہ تقریبا ڈھائی گھنٹے بعد باکو سے لاہور کے لیے روانہ ہوا اور لاہور میں تاخیر سے پہنچنے پر فلائٹ ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے استنبول روانہ ہوسکی۔

مزیدخبریں