برطانیہ نےاپنے شہریوں کے لئے ٹریول الرٹ جاری کر دیا۔

Oct 29, 2024 | 16:00

برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (FCDO) نے ایران اور اسرائیل  کے فضائی حملوں  کے پیش نظر   اپنے لوگوں کو 18 ممالک کے لئے سفری ایڈوائزری جاری کردی ہے۔  جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ اور علاقائی تنازعات کے امکانات کی وجہ سے 18 ممالک کا دورہ کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔ اس ایڈوائزری میں مراکش، مصر، متحدہ عرب امارات (دبئی)، قبرص اور ترکی جیسے مشہور تعطیلات کے مقامات بھی شامل ہیں، نیز مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک جنہیں سخت سیکورٹی خدشات کا سامنا ہے۔ جو برطانوی سیاحوں کے لیے مقبول ہیں۔ ایڈوائزری میں قبرص، ترکی، بحرین، عمان، قطر، سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، الجزائر، شام، لبنان، ایران، مراکش، مقبوضہ فلسطینی علاقے، اسرائیل، اور لیبیا بھی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کا اثر قریبی ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے۔ برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر سے پہلے یوکے فارن آفس کی تازہ ترین معلومات ضرور چیک کریں، خاص طور پر ایران، شمالی سینائی اور لیبیا کی سرحدوں کے قریب احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات بھی یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر تقریباً 200 بیلسٹک میزائل داغے، جس کے جواب میں اسرائیل نے 26 اکتوبر کو اپنی کارروائیاں کیں، جس نے اس تنازعہ کو مزید بڑھا دیا ہے۔یہ فوری انتباہ اسرائیل کی طرف سے ایران پر حالیہ فضائی حملوں اور اسرائیل اور لبنان کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی کے بعد ہے، جس سے خطے میں وسیع تر کشیدگی کے امکان پر تشویش پائی جاتی ہے۔ ایف سی ڈی او نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح حالیہ واقعات، جیسے کہ یکم اکتوبر کو ایران کا میزائل داغنا اور 26 اکتوبر کو اسرائیل کے انتقامی حملے، تیزی سے مزید وسیع تشدد میں بدل سکتے ہیں جو پڑوسی علاقوں کو متاثر کرتے ہیں۔

مزیدخبریں