وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے دورہءِ سعودی عرب
زیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے دورہءِ سعودی عرب وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے. ریاض کے نائب گورنر، عزت مآب شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ریاض پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا. پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستان و سعودی عرب کے اعلی سفارتی افسران و اہلکار بھی ریاض ہوائی اڈے پر موجود تھے. وزیراعظم ریاض میں 29 سے 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) میں آج شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے. وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات متوقع ہے. وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں.