کراچی سٹاک مارکیٹ: فرٹیلائز سیکٹرز میں منافع کی توقع پر بیشتر حصص کی خریداری
کراچی/ لاہور (مارکیٹ رپورٹر/ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز جاری تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 94.45پوائنٹس اضافے پر 11500کی نفسیاتی حد عبور ہو کر 11625.69 کی دوبارہ ریکارڈ حد حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹرز کے منافع میں اضافہ ہونے کی توقع کے باعث بیشتر حصص میں نمایاں خریداری رہی۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس43.40 پوائیٹس کے اضافہ کے ساتھ 3030.70 پر بند ہوا۔