بھارت کی قومی سلامتی کے سابق مشیر برجیش مشرادل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،ان کی عمرتراسی سال تھی.
بھارتی میڈیا کے مطابق برجیش مشرا کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے ،گزشتہ رات انہیں تکلیف کے بعد اسپتال لے جایا گیا،جہاں وہ انتقال کر گئے۔ برجیش مشراقومی سلامتی کے مشیر مقرر ہونے سے پہلے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے پرنسپل سیکریٹری تھے۔ وہ واجپائی کے پر اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے تھےدوہزارچارمیں اتحادی حکومت کے خاتمے اورواجپائی کی سیاست سے دوری کے بعد برجیش مشرا نے خود کو بی جے پی سے دور کرلیا