میرواعظ عمرفاروق اورصدرآصف علی زرداری کےدرمیان ملاقات, مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کرنےپراتفاق کیا گیا۔
نیویارک میں ہونےوالی ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان کشمیر کی صورتحال اور کشمیریوں کے حقوق سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر میرواعظ عمرفاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت تعلقات میں جو پیشرفت ہو رہی ہے توقع ہے اس میں کشمیریوں کے مفادات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان بھارت مذاکرات میں کشمیر کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ صدر زرداری نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، کشمیریوں کو حق رائے دہی ملنا چاہئے، مسئلہ کشمیر کے اصولی مؤقف پر قائم ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔