ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا، دوسرے میچ میں میزبان سری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہوگی۔
میگاایونٹ کے سپرایٹ مرحلے کےمیں آج پہلامیچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ کولمبومیں کھیلے جانیوالے میچ میں شکست نیوزی لینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کرسکتی ہے۔ کیونکہ کیویز ٹیم اس سے پہلے سپرایٹ مرحلے میں میزبان سری لنکا کے خلاف میچ ہارچکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابتک پانچ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں انگلینڈ نے چار میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں نیوزی لینڈ کو فتح ملی ہے۔ گروپ ون کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہوگی۔ یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ سپرایٹ مرحلے میں دونوں ٹیمیں ایک،ایک میچ جیت چکی ہیں۔ اس میچ میں کامیابی فاتح ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی دلانے میں مدد گارثابت ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہونے والے تینوں میچوں میں کامیابی نے سری لنکن ٹیم کے قدم چومے ہیں۔