شرانگیزفلم کےخلاف پنجاب بھرکی اساتذہ تنظیموں نے لاہور میں ناصرباغ سےجی پی اوچوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔
لاہورمیں ناصرباغ سےجی پی اوچوک تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں صوبہ بھرکی مختلف اساتذہ تنظیموں نےشرکت کی۔ ریلی کےشرکاء نےہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھےتھےجن پرتحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق اورامریکہ واسلام دشمن عناصر کےخلاف کلمات درج تھے۔ ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اسلام دشمن عناصرکی مصنوعات کابائیکاٹ کردے تومغربی قوتیں اسلام کے سامنے جھکنےپرمجبورہوجائیں گے۔ مقررین نےاوآئی سی سے گستاخانہ اقدامات کے خلاف اقوام متحدہ میں قانون سازی کیلئے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا تاکہ شرانگیزعناصر کو مستقبل میں ایسی ناپاک جسارت سے باز رکھا جاسکے۔