سرخ سیارے مریخ پر نمکین پانی کے بہنے کے آثار ملے ہیں ۔ امریکی خلائی ادارے ناسا
ناسا کی جانب سے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران محقق لیوجنڈرا اوجھا نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے بعد اب مریخ نظام شمسی کا واحد سیارہ ہے جس کی سطح پر پانی کے بہنے کے شواہد ملے ہیں۔ دیگر سیاروں میں سطح کے نیچے سمندروں یا فضاء میں بخارات تو موجود ہیں مگر مریخ واحد جگہ ہے جہاں سے ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ اس کی بالائی سطح پر پانی بہتا ہے۔ اس سے قبل ایک گڑھے میں پانی میں پائے جانے والے نمکیات بھی دریافت ہوچکے ہیں جس سے مریخ پر پانی کا مفروضہ مزید پختہ ہوگیا ہے۔ نیچر جیوسائنس میں لوہیندرا اوجھا کے تحریر کردہ مقالے میں کہا گیا ہے کہ مریخ پرگہری رنگت کے نقش و نگار بہتے ہوئے پانی کی وجہ سے بنے ہیں جن میں بالکل اسی طرح نمک موجود ہے جس طرح سمندروں کے ساحل پر موجود ہوتا ہے۔ سرد اور زندگی سے عاری مریخ پر بہتے پانی کی موجودگی کو ایک نہایت اہم دریافت قرار دیا جارہا ہے ۔ مریخ سے بھیجے جانے والے خلائی جہاز مارس آربٹر نے کچھ تصاویر بھی بھجوائی تھیں