سمندری طوفان ڈوجان تائیوان سے ہوتا ہوا چین پہنچ گیا
ماہرین کے مطابق ڈوجان تیسرے درجے کا طوفان ہے جس کے نتیجے میں سمندر کے نیچے کسی زلزلے کے امکانات نہیں لیکن اس میں چلنے والی تیز ہوائیں اور بارش سمندری حیات کیلیے نقصان دہ اور انسانوں کیلیے تکلیف دہ ہے ،،چینی صوبے زی جیانگ کے علاقے پتیاں کے ساحل سے ڈوجان صبح ساڑھے آٹھ بجے ٹکرایا ،،جس کے بعد علاقے میں تیز ہوائیں چلنے لگیں اور بارش ہوئی ،،چار گھنٹے بعد موسم بہتر ہونا شروع ہوا ،،ڈوجان سے متعلق ایک حیر انگیز بات یہ سامنے آئی ہے کہ جس ساحل سے یہ طوفان ٹکرایا وہاں طوفان تھمنے کے بعد بڑی تعداد کچھوے نظر آئے جس سے اس بات کا خدشہ پیدا ہو چلا ہے کہ یہ طوفان سمندری حیات کیلیے خطرناک ہے