پیرس میں آصفہ ہاشمی کی قیادت میں عید میلہ کا اہتمام پاکستانی نژاد فیشن ڈیزائنر بشری نذیر کو ایوارڈ دیا گیا

فرانس میں عیدالاضحی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے خواتین تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پیرس کی خواتین نے اس حوالے سے پیرس کے نواحی علاقے لاکورنیو میں ایک عید میلہ کا اہتمام کیا۔ جس میں خواتین کیلئے پاکستانی ملبوسات ، جیولری ، میک اپ ، مہندی ، چوڑیوں اور کھانے کے اسٹال لگائے گئے ۔ پیرس اور اسکے نواحی علاقوں کی پاکستانی خواتین اور فیمیلیز نے جوق درجوق اس میلے میں شرکت کی اور عید کیلئے ملبوسات جیولری وغیرہ کی خریداری کی۔ خواتین نے عید بازار میلے کے انعقاد کو سراہا اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ عید کے حوالے سے چھوٹا سا سٹیج پروگرام اور ٹیبلو بھی پیش کئے گئے ۔ محترمہ آصفہ ہاشمی نے فرانس کی پہلی پاکستانی فیشن ڈیزائینر بشری نذیر کا عید میلہ میں آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ بشری نذیرفیشن ڈیزائنر آصفہ ہاشمی کی ٹیم میں ایک خوبصرت اضافہ ہیں انکے خوبصرت ڈیزائین کردہ ملبوسات تمام شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے اور انکو میلہ کی انتظامیہ کی طرف سے بیسٹ فیشن ڈیزاینرکا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ خریداری کیلئے آئی ہوئی خواتین کا کہنا تھا کہ فرانس میں ایک ہی چھت تلے عید کی شاپنگ کے حوالے سے تمام ضروریات کا میسر ہونا خوش آئیند ہے اور اس سے عید کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی ۔ اس موقع پر منتظمین ، اور شاپنگ کیلئے آئی ہوئی خواتین نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں اس طرح کے عید بازار ہونے چاہئیں تاکہ پاکستانی فیمیلیز اپنی پسند کی شاپنگ کر سکیں۔ انٹر کلچر ایسوسی ایشن کی ممبران آصفہ ہاشمی،ناصرہ خان،شہلا رضوی،طاہرہ سحر،مہناز ریاض،سمیعہ بابری کو شرکاء نے عید میلہ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی