اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرول 10 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کردی

ذرائع کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی ہے۔ سمری کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرول دس روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ہائی آکٹین دو روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ سمری کے مطابق یکم اکتوبر سے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل دو روپے لیٹر مہنگا کردیا جائےگا۔