مریخ پر پانی کی موجودگی،گوگل نے اس خبر کو اہم ترین سمجھتے ہوئے،نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے

گوگل کے نئے ڈوڈل میں مریخ پر موجود تصوراتی انسان کو پانی پیتے دکھایا گیا ہے ،،یہ ڈوڈل اب تک گوگل کے جاری کردہ تمام ڈوڈلز میں سب سے زیادہ بامقصد قرار دیا گیا اور اسے بے حد سراہا جا رہا ہے ،،گزشتہ روز ناسا نے اس امر کی تصدیق کر دی تھی کہ مریخ پر صرف برف نہیں پانی بھی موجود ہے،، اس بات کو یقینی سمجھا جاتا ہے کہ پانی اور زندگی لازم و ملزوم ہیں،، اسی تصور کو لیتے ہوئے گوگل نے اپنے پیج پر نیا ڈوڈل جاری کیا ہے جس میں مریخ پر زندگی کو تسلیم کر لیا گیا ہے