9 اکتوبر کو لاہور میں الیکشن کمیشن کے خلاف جلسہ کرینگے:عمران خان

9 اکتوبر کو لاہور میں الیکشن کمیشن کے خلاف جلسہ کرینگے، عمران خان9 اکتوبر کے جلسے کے بعد اسلام آباد جائیں گے ،عمران خان 11 اکتوبر کے بعد اسلام آباد میں جلسہ کرینگے،عمران خان ۔ن لیگ اپنا امپائر کھڑا کیے بغیر میچ نہیں کھیلتی،عمران خان الیکشن کمیشن کے خلاف ہمارا احتجاج نہیں رکے گا، کپتان ۔جو درباری کہتے تھے الیکشن سے نہیں بھاگیں گے وہ کہاں گئے؟درباریوں سے کہنا چاہتا ہوں عمران کبھی میدان چھوڑ کر نہیں بھاگا، کپتان ن لیگ کو پتہ تھا لودھراں میں ان کی شکست یقینی تھی،اب یہ لوگ لاہور کے ضمنی انتخاب پر بھی سٹے آرڈر کے پیچھے چھپ سکتے ہیں
۔
نیپرا رپورٹ دوہزار چودہ، پندرہ میں دیے گئے حقائق افسوسناک ضرور ہیں مگر حیران کن نہیں
عمران خان نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیپرا رپورٹ دوہزار چودہ، پندرہ میں دیے گئے حقائق افسوسناک ضرور ہیں مگر حیران کن نہیں- انہوں نے کہا کہ رپورٹ حکومت کی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کا ثبوت ہے کیونکہ رپورٹ نے واضح کر دیا کہ حکومت نے عوام کو اووربلنگ کے ذریعے لوٹا- چئیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نیپرا کی رپورٹ بتاتی ہے کہ حکومت توانائی کے شعبہ میں بہتری لانے میں بری طرح ناکام ہوئی-عمران خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چھ مرتبہ صوبے اور تین مرتبہ مرکز پر حکومت کرنے کے بعد بھی مسلم لیگ نون ناکام ہے-ان کا مزید کہنا تھا کہ نیپرا کی رپورٹ حکومت،اس کی بے حس بیوروکریسی اور توانائی کے شعبہ پر فرد جرم ہے--- چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ سب کا محاسبہ کیا جائے اور بدعنوان عناصر کو کڑی سزا دی جائے-