سپریم کورٹ کا این اے 154میں ضمنی انتخاب روکنے کا حکم,صدیق بلوچ کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی بحال
سلم لیگ ن کےرہنما صدیق بلوچ کی اپیل پر جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے صدیق بلوچ کی درخواست سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کوکالعدم قراردے دیا جبکہ صدیق بلوچ کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی بحال کردی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این ا ےایک سوچون میں ضمنی انتخابات کا انعقاد روکا جائے۔ فیصلے کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےپی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرافسوس ہوا۔ ہم مقابلہ کرنا چاہتے تھے۔ مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھرعدالت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی۔