پاکستانی کرکٹز کو سپاٹ فکسنگ کیس میں پھنسانے والا صحافی مظہر محمود خود پھنس گیا
پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ کو بھارتی بزنس مین بن کر سپاٹ فکسنگ کیس میں سامنے لانے والے صحافی مظہر محمود کو برطانوی گلوکارہ سے ڈرامے بازی کرنا مہنگا پڑ گیا، مظہر محمود نے پاپ گلوکارہ ٹیولیزا سے بھی ایک فلمساز بن کر ملاقات کی تھی،، جس میں اس نے گلوکارہ کو بالی وڈ میں متعارف کروانے کا جھانسا دیا اور اداکارہ کو منشیا ت سمگلنگ کیس میں پھنسا دیا، ٹیولیزا پر آٹھ سو پاؤنڈ مالیت کی کوکین بیچنے کا الزام تھا، تاہم برطانوی پولیس نے میگزین نیوز آف دی ورلڈ کیلئے خفیہ رپورٹنگ کرنیوالے برطانوی صحافی مظہر محمود کو دھر لیا ، اور اس کا سارا ڈرامہ بھی بےنقاب کر دیا، ،وہ اس سے قبل جعلی شیخ بن کر فٹبال کلب کی بولی بھی لگاچکے ہیں۔ فیصلے کے بعد مظہر محمود نے اپنے وکیل کنگ سلے نیپلے کے ذریعے بیان جاری کیا کہ انہیں فیصلے سے مایوسی ہوئی اور وہ فیصلے سے انکار کرتے ہوئے اپنے دفاع کے لئے عدالت جائیں گے۔