پاکستانی معیشت کوہارٹ اٹیک ہوا ہے، بائی پاس کے مرحلے سے گزررہی ہے،کامیابی پرمعیشت ٹریک پرآجائے گی اوردوڑے گی، وزیرخزانہ اسد عمر
اسلام آباد چیمبرآف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمرنے کہا کہ اسلام آباد کی معاشی بہتری اورروزگارکے موقع پیدا کرنے کے لیے چیمبراپنی سفارشات فراہم کرے،،موجودہ مسائل کے حل کیلئے چیمبرکا تعاون درکارہے،وزیرخزانہ اسدعمرنے کہا کہ پاکستانی معیشت کوہارٹ اٹیک کا سامنا ہے اوراس کا بائی پاس ہورہا ہے،کامیابی کی صورت میں معیشت ٹریک پرآجائے گی ,
وزیرخزانہ اسد عمرنے مزید کہا کہ ایف بی آرمیں اصلاحات لارہے ہیں،پالیسی سازی اورٹیکس وصولی کو الگ الگ کررہے ہیں، مشترکہ مفاد کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں پانی کی کمی کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی