فلسطین میں صیہونی فوج کے ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے،
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے 30 مارچ سے شروع کیے جانے والے ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر قابض اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،، صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا،،جبکہ براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے،مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹائر جلائے اور قابض فوج پر پتھراؤ کیا، مظاہروں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔