بھارت ایشیائی کرکٹ کا چیمپئن بن گیا
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی بنگلا دیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 222 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو فتح کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا، بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 121 رنز بنا کرنمایاں رہے،، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بمراہ اور کمار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئیبنگلا دیش نے فتح حاصل کرنے کی بہت کوشش کی اورآخری گیند تک مقابلہ کیا لیکن بھارتی بیٹسمینوں نے آخری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بھارتی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی جبکہ ٹائٹل اپنے نام کر کے بھارت نے ساتویں بارایشین چیمپیئن بننے کا بھی اعزاز حاصل کیا، بھارت کی جانب سے روہت شرما 48 رنز بنا کرنمایاں رہے،بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور روبیل حسین نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بنگلہ دیش کے لٹن داس کو مین آف دی میچ اور جبکہ بھارت کے شیکھر دھون کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیاگیا۔