احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہاری مہم کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کا کیس استغاثہ کے گواہان کی تفصیلات سامے آگئیں
وقت نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہاری مہم کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کا کیس میں سابق وزیر اعظم کیخلاف نیب کُل چھیاسٹھ گواہ پیش کرے گا۔گواہوں میں وزیر اعظم آفس، سرکاری ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز کے افسران شامل ہیں۔گواہان میں نیب کے دو ڈپٹی ڈائریکٹر ، نجی بینکوں کے افسران اورنجی انٹرنیٹ کمپنی کے سی ای او وہاج السراج بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اوردیگر شریک ملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کو 22 اکتوبر کودوبارہ طلب کررکھا ہے