آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ معاشی صورتحال غیر تسلی بخش قراردے دی
آئی ایم ایف مشن اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ معاشی صورتحال غیر تسلی بخش قراردے دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کا مشورہ دیتے ہوئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کی بھی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف مشن اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات میں نئےقومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ اور ضمنی بجٹ سفارشات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،مذاکرات 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔