کور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ
کور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر قربان لائینز کا دورہ کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد طاہر نے اتھارٹی میں کور کمانڈر لاہور کا استقبال کیا اور ادارے کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مینیجنگ ڈائریکٹر ملک علی عامر، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر، چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان شریک تھے۔ اس موقع پرکور کمانڈرلاہور کوا تھارٹی کے ایمرجنسی رسپانس ، ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر بارے بریفنگ دی گئی۔ معزز مہمان کوای چلاننگ سسٹم کی کارکردگی و طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر لاہور کو 15ایمرجنسی ہیلپ لائن اور فیشل رکگنائزیشن ٹیکنالوجی بارے بتایا گیا۔ کور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بعدازاں آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر میں پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب کیا۔ اس موقع پرکور کمانڈر نے جدید پولیسنگ کے نظام کو سراہااور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کوہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ کور کمانڈرلاہورنے اپنے خطاب میں نوجوان پولیس کمیونیکیشن افسران اورسیف سٹیز اتھارٹی کی تمام ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ دورے کے اختتام پرکورکمانڈر لاہور اور اتھارٹی کے مابین یادگاری شیلڈ زکا تبادلہ کیا گیا۔