امریکہ کو آج جس صورتحال کا سامناہے پہلے کبھی نہ تھا:ڈونلڈ ٹرمپ
صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ مواخذے کی تحقیقات کے معاملے پر ان کے ملک کو منفرد نوعیت کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ ڈیموکریٹس اراکین کانگرس عوامی خدمت کی انکی جدوجہد کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں اور وہ امریکی عوام سے انکی آزادی چھیننا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے گزشتہ منگل کو صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف باقاعدہ طور پر مواخذے کی کارروائی شروع کی