مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل چھپن ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج

مقبوضہ وادی اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فونز سمیت تمام مواصلاتی روابط بدستور معطل ہیں جبکہ ٹی وی نشریات بند ہیں۔بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میں Ramban, Ganderbal اور شوپیاں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سات کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔اس سے پہلے Batote کے علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ جموں میں بھارتی سرحدی پولیس کے ایک اہلکار نے اپنی سرکاری رائفل سے فائر کرکے خود کشی کرلی۔خود کشی کے اس واقعے کے بعد جنوری دوہزار سات سے اب تک خود کشی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد چار سو بیالیس تک پہنچ گئی ہے