لاکھوں افراد کی ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف منعقدہ مظاہروں میں شرکت
اوٹاوا/ویانا/بڈاپیسٹ/روم:ماحولیاتی آفات سے جمعہ کو دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ان مظاہروں کی اپیل کلائمیٹ چینج کی بین الاقوامی تحریک فرائیڈے فار فیوچر نے دی تھی، اس تحریک کو سویڈن کی ٹین ایجر گریٹا تھون برگ نے شروع کیا تھا مظاہروں ’فرائیڈے فار دی سیک آف فیوچر‘ کا نام دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ہزاروں افراد آسٹریا، کینیڈا، اٹلی اورہنگری کے مختلف شہروں میں جمع ہوئے اور ماحول کو تحفظ دینے کے حق میں نعرے لگاتے رہے یہ مظاہرے یورپ کے سبھی بڑے شہروں میں کیے گئے، ان شہروں کی تعداد ا180سے زائد بتائی گئی ہے۔ ان مظاہروں کی اپیل کلائمیٹ چینج کی بین الاقوامی تحریک فرائیڈے فار فیوچر نے دی تھی۔مظاہروں ’فرائیڈے فار دی سیک آف فیوچر‘ کا نام دیا گیا ، اٹلی میں تقریباً 2 لاکھ سے زائد افراد نے ریلیوں میں شرکت کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اٹلی کے شہر میلان میں نکلنے والی ریلی میں تقریباً 2 لاکھ شہریوں نے شرکت کی جبکہ دارالحکومت روم کے وسط میں بھی ایک بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔