وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں کامیاب دورے کے بعد آج ملک واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں اپنے تاریخی خطا ب اور کامیاب دورے کے بعد آج ملک واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے منتظیم اعلیٰ سیف اللہ خان نیازی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اپنے رہنما کا تاریخی خیر مقدم کرے گا اور دنیا کو ایک مضبوط پیغام دے گا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو اس حوالے سے ضروری تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اپنے نیو یارک کے دورے میں کئی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ کو بھارت کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال سے آگاہ کیا۔