وزیراعظم کی وطن واپسی، ویلکم ہوم پی ایم آئی کے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کاکامیاب دورہ کرکے وطن واپس آرہےہیں، ٹویٹرپرویلکم ہوم پی ایم آئی کےٹاپ ٹرینڈکررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کچھ دیر میں وطن واپس پہنچنے والے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کو مشن کشمیر قرار دیا تھا جہاں پاکستان کو خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نیویارک سے جدہ پہنچے تھے ، جہاں مختصر قیام کے بعد ان کے طیارے نے وطن واپسی کے لیے اڑان بھرلی ہے اور کچھ دیر میں ان کا طیارہ پاکستان لینڈ کرجائے گا، ان کے مداح استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نےکہاہےوزیراعظم عمران خان نےعالمی فورم پرپاکستان اورامت مسلمہ کی ترجمانی کا حق اداکردیا،وزیراعظم کاوطن واپسی پر پُرتپاک استقبال کیاجائےگا۔ سینیٹرفیصل جاویدکہتےہیں وزیراعظم عمران خان نے دنیاکےسب سےبڑےایوان میں اسلام اورکشمیرکاسفیرہونےکاحق ادا کردیا۔تمام پاکستانیوں کاسرفخرسےبلندکردیا۔وہ بجاطورپرشاندار خراج تحسین کےمستحق ہیں، عوام سےاپیل ہےکہ وہ بڑی تعداد میں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں تاکہ ہم دنیا کو بتائیں کہ زندہ قومیں کس طرح اپنے لیڈر کا استقبال کرتی ہیں۔