مشن کشمیر کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: مشن کشمیر کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کابینہ ارکان سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان 7 روز کا دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لیے گذشتہ شب روانہ ہوئے تھے ۔جدہ میں تھوڑی دیر قیام کے بعد وزیراعظم عمران خان کچھ دیر قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کابینہ ارکان سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔اعظم سواتی ریلی کی صورت میں اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے جبکہ پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی، بابر اعوان، مراد سعید ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور شیخ راشد شفیق بھی ائیر پورٹ پہنچے۔ وطن واپسی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مختصر خطاب بھی کیا