وزیراعظم عمران خان کاوطن واپسی پر شاندار استقبال

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز وطن واپسی کے لیے نیو یارک سے جدہ کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم ان کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث واپس نیویارک لینڈ کرا دیا گیا تھا۔