ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ
ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ایل پی جی کی نئی قیمت 125روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدائت جاری کی گئی تھی کہ ایران پر امریکی پابندیوں کے تناظر میں ایران سے ایل پی جی درآمد نہ کی جائے۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی اسی ہدایت کو بہانہ بنا کر گیس کی فی کلو قیمت میں 12روپے کا اضافہ کر دیا ۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 125روپے فی کلو مقرر کر دی ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140روپے اور کمرشل سلنڈر540 روپے تک مہنگا ہو جائے گا۔